تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر کا جج پر تشدد ، ایڈیشنل سیشن جج اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ حیران کن ویڈیو آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم نے پٹرول پمپ پر طاقت کے نشے میں چور ہو کر ایک جج کے ہی گریبان پر ہاتھ ڈال دیا اور سیشن جج جہانگیر کو اپنے تحفظ کیلئے ہوائی فائرکرنے پر مجبور کر دیا ۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور اب اس کے بعد کی جج کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جسے سینئر صحافی ارشدشریف نے جاری کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف نے ٹویٹر پر جج ملک جہانگیر کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیڈ پر لیٹے ہیں اور ان کے ناک پر زخم واضح دکھائی دے رہاہے جبکہ ان کی ٹانگ پر بھی پٹی لپٹی ہوئی ہے اور وہ بے سدھ بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں ۔سینئر صحافی کا کہناتھا کہ جج ملک جہانگیر زخمی ہیں لیکن پولیس پر چوہدری خرم کو گرفتار نہ کرنے کیلئے مسلسل دباﺅ ڈالا جارہاہے ۔
سوشل میڈیا پر پٹرول پمپ پر ہونے والے اس جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی بڑی گاڑی اچانک سے آ کر رکتی ہے اور اس میں سے ایک شخص اتر کر سیدھا سامنے کھڑی سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھے شخص پر حملہ کر دیتاہے تاہم اس کے بعد مجبور ی میں وہ شخص اپنی جان کی حفاظت کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کرتا ہے ،جج ملک جہانگیر جیسے ہی پستول کھڑکی سے باہر نکال کر ہوائی فائر کرتے ہیں تو چوہدری خرم گاڑی کے آگے دوڑ لگا کر دوسری جانب پٹرول ڈالنے والی مشینوں کے پیچھے جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں تاہم چند ہی لمحوں کے بعد کالے رنگ کے لباس میں ملبوس دو افراد بھی آتے دکھائی دیتے ہیں ۔تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اپنے ہمراہ چوہدری خرم کو پولیس اسٹیشن لے گئے۔
اس پر تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فوری نوٹس بنتا ہے https://t.co/e5gQ4EBYRI
— Asmatullah Niazi (@AsmatullahNiazi) September 13, 2020