چوری کے دوران نوکرانی نے مالک کے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا

چوری کے دوران نوکرانی نے مالک کے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا
چوری کے دوران نوکرانی نے مالک کے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا
کیپشن:    سورس:   Dunya News

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں چوری کی واردات کے دوران نوکرانی نے مالک کے چار سالہ بچے کو قتل کر دیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق گلشن رحمن ہاؤسنگ سوسائٹی میں نوکرانی نے گھر سے زیورات چوری کرنے کی کوشش کی تو مالک کے چار سالہ بچے نے دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔ملزمہ نے کمسن کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لئے لاش پانی میں ڈبو دی۔

اہلخانہ نے واقعے کیخلاف جناح ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس ملزمہ کی گرفتاری کے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -