ایک دن میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے10واقعات، پنجاب سے پریشان کن خبر

ایک دن میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے10واقعات، پنجاب سے پریشان کن خبر
ایک دن میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے10واقعات، پنجاب سے پریشان کن خبر
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

جہلم (ویب ڈیسک )پنجاب میں ایک دن میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے10واقعات پیش آئے،جہلم میں گونگی بہری بہن کے سامنے تین افرادنے لڑکی جبکہ حافظ آباد میں6افرادنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی گونگی بہری سمیت دو بہنوں کو تین افراد نے اغواءکر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق تین لڑکے دو بہنوں کو گن پوائنٹ پر اغواءکر کے لے گئے،ملزموں نے12 سالہ( ت) اور اسکی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایااور منڈی بہاؤالدین لے جا کرچھوڑ کرفرار ہوگئے، پولیس نے لڑکیوں کوتحویل میں لے کردارالامان پہنچا یاجس کی انتظامیہ نے لڑکیاں لواحقین کے حوالے کردیں ، زیادتی کرنے والا ایک ملزم لڑکی کا ماموں زاد نکلا۔

تھانہ جلالپورشریف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان گرفتار کر لئے اور جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،دریں اثنا حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب طویلے والی روڈ پر خاتون سے 6افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی۔

متاثرہ خاتون( ع) نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ سکھیکی جانے کے لئے کوٹ سرور انٹرچینج پر کھڑی تھی جہاں پر ایک گاڑی آکر رکی جس میں سوار افراد نے اسے سکھیکی لیجانے کا چکمہ دیکر بٹھالیااوراسے طویلے والی روڈپر ایک حویلی میں لےجاکر 6افراد نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ 

ملزمان فرارہونے لگے توخاتون کے شور پر لوگوں نے چار ملزمان حنیف ولد ابراہیم اوڈھ، عابد علی ولد منظور ہنجرا،محمد علی ولد ابراہیم اور ذکاءکو پہنچان لیا۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر چھ ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

شیراکوٹ میں خاتون اور نوجوان کے اغوا کی کال پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ اسجد محمود کی بیوی اسماءعرف صائمہ گھر سے ناراض ہو کر گاڑی پر گھر سے نکل آئی اس کے عزیزحسنین اسحاق نے کار کا پیچھا کر کے اسے روکنے کی کوشش کی ، حسنین کار کے بونٹ پر چڑھ گیا، خاتون نے کار موٹروے پر بھگا دی۔ 

بعدازاں حسنین کو کار کے بونٹ سے اتار کر اپنے ساتھ بٹھا لیا، ون فائیو پر کال ہونے پر پولیس متحرک ہوگئی۔ بعدازاں پتہ چلا کہ خاتون گھر سے ناراض ہو کر کار لےکر نکل گئی تھی۔ 

سانگلہ ہل ،8سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کی گئی، تاندلیانوالہ میں ملزم سلمان نے 4 سالہ بچی کو بیٹھک میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی ، بچی کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہو گیا۔ 

تاندلیانوالہ میں ہی 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ملزم شعیب فرار ہوگیا۔ نیو سول لائن میں دکان سے چیز خریدنے آئے 9 سالہ بچے سے دکاندار نے زیادتی کی۔ 

ستیانہ کے چک 33 گ ب میں ملزم عظمت نے 10 سالہ بچے اور سمندری کے چک 487 گ ب میں ملزم عبدالرحمن نے 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ الگ الگ مقدمات درج کر لیےگئےہیں۔

فیصل آباد کے تھانہ سٹی جڑانوالہ کے محلہ رشید پارک میں ملزم زبیر اور اصغر نے 19 سالہ (ک)کو اس کی والدہ کی بیماری کے بہانے بلایا اور نشہ آور مشروب پلاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جہلم -