آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ امریکی کھلاڑی بھی حصہ لے گا، یہ کون ہے اور کس ٹیم کی نمائندگی کرے گا؟

آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ امریکی کھلاڑی بھی حصہ لے گا، یہ کون ہے اور کس ٹیم کی ...
آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ امریکی کھلاڑی بھی حصہ لے گا، یہ کون ہے اور کس ٹیم کی نمائندگی کرے گا؟
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں پہلی مرتبہ امریکی کھلاڑی بھی حصے لے گا جس کی خدمات کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حاصل کر لی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کیلئے فاسٹ باﺅلر علی خان کی خدمات حاصل کر لی ہیں، 29 سالہ فاسٹ باﺅلر کو بطور متبادل انگلش سیمر ہیری گورنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو کندھے کی سرجری کے سبب ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

علی خان کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا بھی حصہ ہیں جس نے حال ہی میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 

مزید :

کھیل -