”ماتحت عدالت کسی قسم کا تاثر لئے بغیر فیصلے کرے“ اسلام آبادہائیکورٹ نے رحمان ملک کی درخواست نمٹا دی 

”ماتحت عدالت کسی قسم کا تاثر لئے بغیر فیصلے کرے“ اسلام آبادہائیکورٹ نے ...
”ماتحت عدالت کسی قسم کا تاثر لئے بغیر فیصلے کرے“ اسلام آبادہائیکورٹ نے رحمان ملک کی درخواست نمٹا دی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رحمان ملک کی ماتحت عدالت میں سنتھیارچی کی درخواست پر کارروائی رکوانے کی درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الزامات درست ہیں یا نہیں ،دونوں صورتوں میں قانون اپنا راستہ لے گا،عدالت نے جو آبزرویشن دی تھی ماتحت عدالت اس کو دیکھے بغیر فیصلہ کرے۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں رحمان ملک کی ماتحت عدالت میں سنتھیارچی کی درخواست پر کارروائی رکوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،رحمان ملک کے وکیل عرفان قادر نے فیصلے سے عدالتی آبزرویشن نکالنے کی استدعاکردی۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہاکہ الزامات درست ہیں یا نہیں ،دونوں صورتوں میں قانون اپنا راستہ لے گا،عدالت نے جو آبزرویشن دی تھی ماتحت عدالت اس کو دیکھے بغیر فیصلہ کرے،ماتحت عدالت کسی قسم کا تاثر لئے بغیر فیصلے کرے،عدالت نے سینیٹر رحمان ملک کی درخواست نمٹا دی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -