موٹر وے کیس ، عابد علی کچھ عرصہ سے کس کے ساتھ مل کر وارداتیں کر تا رہا ؟ وقار الحسن نے نام بتا دیا 

موٹر وے کیس ، عابد علی کچھ عرصہ سے کس کے ساتھ مل کر وارداتیں کر تا رہا ؟ وقار ...
موٹر وے کیس ، عابد علی کچھ عرصہ سے کس کے ساتھ مل کر وارداتیں کر تا رہا ؟ وقار الحسن نے نام بتا دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی کی تلاش جار ی رکھی ہوئی ہے اور اب تک اس کے اہل خانہ کے مبینہ طور پر سات افراد کو حراست میں لیا جا چکاہے اور اس کا پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ملزم وقار الحسن نے دوران تفتیش مزید انکشافات بھی کیے ہیں ، اس نے بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصہ سے شفقت نامی شخص کے ساتھ مل کر وارداتیں کر تا رہا ۔

نجی ٹی وی پبلک نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پولیس نے عابد کے بھائی اور والد کو بھی حراست میں لے لیاہے جبکہ از خود گرفتاری پیش کرنے والے مبینہ ملزم وقار الحسن کے دو برادر نستی بھی گرفتار ہوئے ہیں جن کا ڈی این اے بھی کروایا جارہاہے ۔ پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ وقار کی تصویر بھی متاثرہ خاتون کو دکھائی گئی ہے لیکن انہوں نے فی الحال پہنچاننے سے انکار کر دیا ہے تاہم حتمی فیصلہ ڈی این اے کے بعد ہی ہو گا ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ملزم وقار الحسن نے دوران تفتیش مزید انکشافات بھی کیے ہیں ، اس نے بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصہ سے شفقت نامی شخص کے ساتھ مل کر وارداتیں کر تا رہا ، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے , شفقت کی گرفتار ی کیلئے ٹیمیں بہاولنگر اور شیخوپورہ روانہ کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں وقار الحسن واقعہ میں ملوث نہیں پایا گیا لیکن ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہو گا ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ مرکزی ملزم عابد کا بہنوئی اور رشتہ دار حراست میں ہیں ۔

مزید :

قومی -