نیب آفس کے باہر مریم نواز پر ہونے والا حملہ سوچی سمجھی سازش ہے ، طاہر بھنڈر

نیب آفس کے باہر مریم نواز پر ہونے والا حملہ سوچی سمجھی سازش ہے ، طاہر بھنڈر
نیب آفس کے باہر مریم نواز پر ہونے والا حملہ سوچی سمجھی سازش ہے ، طاہر بھنڈر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے وقت نیب دفتر کے باہر ان پر حملہ کیا گیا جو قابل مذمت ہے اور ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر طاہر بھنڈر نے گزشتہ روز دبئی میں منعقدہ ایک مذمتی اجلاس میں کیا ، جس میں پی ایم ایل این کے چیئر مین محمد غوث قادری، سینئرنائب صدر خواجہ عبدالوحید پال، ملک شہزاد یونس، چودھری راشد فاروق اور یوتھ ونگ کے رضا شاہد، زوہیب ارشاد، امتیاز شاہ، معمون ہاشمی، زاہد محمود، رمضان شاہد، میاں جاوید یعقوب، ستار گجر، حفیظ الرحمٰن اور زبیر آرائیں کے ساتھ دیگر کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ 
اس موقع پر متذکرہ شرکائے تقریب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پر حملہ اور کارکنوں پر تشدد ریاست گردی کی بدترین مثال ہے۔ مقررین نے کہا کہ یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے جس کی ذمہ دار پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت ہے۔ 
مقررین نے کہا کہ12ستمبر2020پی ایم ایل این یوتھ ونگ نے یوم مذمت قرار دیا ہے۔ اس سلسلہ کے تحت پاکستان اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں یوتھ لیگ یوم مذمت منا کر اپنی لیڈر مریم نواز کے ساتھ اظہار یک جہتی کر رہی ہے۔ شرکائے تقریب نے کہا کہ ہم دل و جان سے مریم نواز کے ساتھ ہیں اور ان سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔ 
مقررین نے کہا کہ نیب کے دفتر کے باہر کارکنان پر تشدد اور بر بریت ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے جبکہ مریم نواز پر حملہ حکومتی بوکھلاہٹ اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔