کوئٹہ، بچے کو قتل کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

کوئٹہ، بچے کو قتل کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار
کوئٹہ، بچے کو قتل کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چار سالہ بچے کو قتل کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتارکرلیاگیا،پولیس کی خاتون سے تفتیش جاری ہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمگلنلی روڈ پر بچے کو قتل کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمہ نے 2 روز قبل بچے کو گلا دباکیا گیا تھا۔

بچے کے والدین کا کہناہے کہ نوکرانی نے گھر سے زیورات چوری کرنے کی کوشش کی توان کے چار سالہ بچے نے دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔ملزمہ نے کمسن کو گلہ دبا کر قتل کر دیا اور واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کےلئے لاش پانی میں ڈبو دی تھی ۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -