اداکارہ عتیقہ اوڈھوساتھی اداکار نعمان اعجاز کی حمایت میں سامنے آگئیں

اداکارہ عتیقہ اوڈھوساتھی اداکار نعمان اعجاز کی حمایت میں سامنے آگئیں
اداکارہ عتیقہ اوڈھوساتھی اداکار نعمان اعجاز کی حمایت میں سامنے آگئیں
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھوساتھی اداکار نعمان اعجاز کی حمایت میں سامنے آگئیں ، نعمان اعجاز کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کا اعتراف کیا ہے۔

جی این این نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر سینئر اداکار نعمان اعجاز کا ایک ویڈیو کِلپ وائرل ہے جو عفت عمر کے ایک شو کا حصّہ ہے اور نعمان اعجاز نے بطور مہمان اس شو میں شرکت کی تھی ، اداکار نے دوران انٹرویو اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ کئی بار اپنی اہلیہ سے بےوفائی کرچکے ہیں ، انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم آرٹسٹ لوگ بہت زیادہ عاشق مزاج ہوتےہیں، میرا بےانتہا دفعہ دل پھسلا ، میں بہت زیادہ محبت کرنے والا شخص ہوں، مجھے خوبصورت اور مشکل خاتون سے ہی سب سے زیادہ عشق ہوتا ہے۔ میں بہت "اچھا اداکار "اور "ذہین شخص "ہوں کہ میں اپنی بیوی کو پتہ ہی نہیں چلنے دیتا۔

نعمان اعجاز کا یہ ویڈیو کِلپ دیکھنے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں تاہم ان کی دوست اورساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ لکھ کراسے مذاق قرار دے دیا۔ عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ پر نعمان اعجاز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے دوست تم میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ایک بہترین صلاحیت موجود ہے، تم نے جو باتیں مذاق میں بولی تھیں لوگوں نے ان تمام باتوں کو اس قدر سنجیدگی سے لیا ہے کہ اب تم موضوع بحث بن گئے ہو اور واقعی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے‘"۔ اداکارہ نے نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں رابعہ کو داد دیتی ہوں کہ جو یہ سب دیکھنے کے بعد خوب ہنسیں اور مذاق کو مذاق ہی سمجھا۔ 

View this post on Instagram

My dear friend @naumaanijazofficial. You really know how to get people's attention! Trust you to joke about infidelity and people start to take it all so seriously. Great way to get their attention. Hats off to my buddy Rabia for also laughing it off knowing her husband loves to poke people's imagination. You are so naughty and entertaining. Never a dull moment on and off screen. Anyway, just keep smiling and exposing others petty mindedness. Shame that they can so quickly judge you on a light hearted moment on camera and disregard your years of service in the entertainment industry. Look ahead my friend and continue on your path of success as always. Stay blessed. - People should look up the complete interview link and watch it to understand this clip otherwise everyone is being very unfair by jumping to conclusions and judging him.

A post shared by Atiqa Odho Official (@atiqaodhoofficial) on

عتیقہ نے نعمان اعجاز کو ٹی وی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ تم ایک مزاحیہ شخصیت کے مالک ہو، کبھی بھی اسکرین نہیں چھوڑنا، ہمیشہ مسکراتے رہو اور دوسروں کی چھوٹی ذہنیت کو اجاگر کرتے رہو، یہ وہ لوگ ہیں جو مذاق کو سنجیدہ لیتے ہوئے صرف ایک لمحے میں کسی کی ذات پر تبصرے شروع کردیتے ہیں لیکن سالوں کی خدمات کو نظر انداز کردیتے ہیں، آ ?گے بڑھتے رہو اور ہمیشہ کی طرح کامیابی کے راستے پر چلیں۔

مزید :

تفریح -