میرے لئے یہ کیس نہیں، ہر کیس اہم ہے، کل بے شمار لوگ اس فیصلے کی روشنی میں آ جائیں گے، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

میرے لئے یہ کیس نہیں، ہر کیس اہم ہے، کل بے شمار لوگ اس فیصلے کی روشنی میں آ ...
میرے لئے یہ کیس نہیں، ہر کیس اہم ہے، کل بے شمار لوگ اس فیصلے کی روشنی میں آ جائیں گے، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب کے تبادلے اور سی سی پی او کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میرے لئے یہ کیس نہیں ،ہر کیس اہم ہے ،میرا فیصلہ ایک راستہ کھول دے گا ،کل بے شمار اس فیصلے کی روشنی میں آ جائیں گے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب کے تبادلے اور سی سی پی او کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی اولاہور کی تقرریوں کیخلاف درخواست قابل سماعت قراردیدی اورآئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کی تقرری کیخلاف رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قراردیدیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میرے لئے یہ کیس نہیں ،ہر کیس اہم ہے ،میرا فیصلہ ایک راستہ کھول دے گا ،کل بے شمار کل اس فیصلے کی روشنی میں آ جائیں گے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہر منتخب ممبرقابل احترام ہے جو عوام کے ووٹوں سے آتا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -