ملزم وقار الحسن کے ڈی این اے کا نتیجہ آ گیا 

ملزم وقار الحسن کے ڈی این اے کا نتیجہ آ گیا 
ملزم وقار الحسن کے ڈی این اے کا نتیجہ آ گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ملزم وقار الحسن کے ڈی این اے کی رپورٹ آ گئی ہے اور وہ میچ نہیں ہواہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس کے حوالے سے کہاہے کہ وقار الحسن کا ڈی این اے میچ نہیں ہواہے تاہم ابھی یہ تصدیق ہونا باقی ہے کہ ملزم موقع پر موجود تھا یا نہیں ۔ پولیس کا کہناتھا کہ وقار الحسن کے ڈی این اے سے کیس ثابت نہیں ہواہے ۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملزم وقار الحسن نے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن میں پیش ہو کر گرفتاری پیش کر دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس میں ملوث نہیں ہے اس کا ڈی این اے ٹھیک کروایا جائے تاہم اب رپورٹ بھی آ گئی ہے ۔ملزم وقار الحسن نے دوران تحقیقات اپنے برادر نسبتی عباس کا بھی نام لیا تھا جو کہ اس کے نام پر جاری ہونے والی سم استعمال کر رہا تھا ۔وقار الحسن نے آج ایک اور انکشاف کیاہے کہ مرکزی ملزم عابد ایک اور شفقت نامی شخص کے ساتھ مل کر وارداتیں کر تا رہاہے جو کہ بہاولنگر کا ہی رہائشی ہے ۔

وقار الحسن کے برادر نسبتی عباس نے بھی آج کچھ دیر قبل شیخوپورہ میں پولیس کو گرفتاری دیدی ہے اور کہاہے کہ اس کا مرکزی ملزم عابد کے ساتھ کام کی حد تک ہی رابطہ تھا اور اس کی 12 دن پہلے اس سے بات ہوئی تھی اور اس نے یہی پوچھنے کیلئے فون کیا تھا کہ سٹیل مل کب کھل رہی ہے ۔

مزید :

قومی -