اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،ڈاکٹروں نے شہبازشریف اور ان کی بیٹی کو36 گھنٹے بعد ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ، حمزہ شہباز کی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو جیل ملاقات میں شہبازشریف ،حمزہ شہباز کی اہلیہ اوران کی بہن جویریہ موجود تھے ،ڈاکٹروں نے شہبازشریف اور ان کی بیٹی کو36 گھنٹے بعد ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -