خواجہ سرا گل پانڑا کا قاتل پکڑا گیا ، یہ کون تھا ؟ حیران کن انکشاف 

خواجہ سرا گل پانڑا کا قاتل پکڑا گیا ، یہ کون تھا ؟ حیران کن انکشاف 
خواجہ سرا گل پانڑا کا قاتل پکڑا گیا ، یہ کون تھا ؟ حیران کن انکشاف 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور پولیس نے 9 ستمبر کو قتل ہونے والے خاجہ سرا گل پانڑا کے مبینہ قاتل کو دھر لیاہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کا کہناہے کہ قتل میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم رفیع اللہ کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں ۔پشاور کے نواحی علاقہ پلوسی میں نامعلوم افرادنے دونوں خواجہ سراو¿ں کو فائرنگ کا نشانہ پروگرام سے واپسی پر بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا گل پانڑا جاں بحق جبکہ چاہت زخمی ہو گئی۔

واقعے کے فوری بعد لاش اور زخمی خواجہ سرا کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی خواجہ سرا چاہت کی حالت تسلی بخش نہیں۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا گل پانڑا کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -