بھارت کیساتھ باہمی سیریز اور پاکستانی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شمولیت، احسان مانی نے واضح اعلان کر دیا

بھارت کیساتھ باہمی سیریز اور پاکستانی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شمولیت، احسان ...
بھارت کیساتھ باہمی سیریز اور پاکستانی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شمولیت، احسان مانی نے واضح اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی صورتحال معمول پر آنے کے بعد ہی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر بات ہو گی ، بات چیت کیلئے دونوں ممالک کے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی صورتحال معمول پر آنے پر ہی پاک، بھارت کرکٹ کی بحالی پر بات ہوگی، دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت کا آغاز نہیں ہو رہا، ماضی میں کئی بار سیریز کے حوالے سے بھارت سے بات ہوئی اب معاملہ انہی کے ہاتھ میں ہے۔

احسان مانی نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق حکومتی مداخلت نہیں ہونی چاہئے، اس لئے اب آئی سی سی کو بات کرنی چاہئے، بدقسمتی سے بھارتی بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں جبکہ پاکستان میں بورڈ حکام کو ایسے ایشو کا سامنا نہیں۔ 

احسان مانی نے مزید کہا کہ وہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سے پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل کرنے کی درخواست بھی نہیں کریں گے۔ 

مزید :

کھیل -