عمرکو ٹ میں پولیو مہم 21 ستمبرسے 25 ستمبر تک جاری رہے گی, کوئی بچہ محروم نہ رہے: ڈی سی

عمرکو ٹ میں پولیو مہم 21 ستمبرسے 25 ستمبر تک جاری رہے گی, کوئی بچہ محروم نہ رہے: ...
عمرکو ٹ میں پولیو مہم 21 ستمبرسے 25 ستمبر تک جاری رہے گی, کوئی بچہ محروم نہ رہے: ڈی سی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) ضلع عمرکو ٹ میں پولیو مہم 21 ستمبرسے 25 ستمبر تک جاری رہے گی , حالیہ باریشوں کے سبب ضلع کی مقامی آبادیاں اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئی ہیں اور اس پولیو مہم کے لیے ایک مربوط حکمت عملی فوری طور پر بنائی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور بارشوں کے دوران ضلع میں کافی دوسرے اضلاع کے لوگ کیمپوں میں رہائش پزیر ہیں اور اس چیز کو بھی سنجیدگی کے ساتھ مد نظر رکھا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے پولیو مہم سے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے کہا اس پولیو مہم میں ضلع کے 231603 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، انہوں نے پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید ھنگورجو کو ہدایت کی کہ وہ تمام ایریا انچارج اور ویکسنیٹروں کو ہدایت دیں کہ وہ ہر صورت اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے نبھائیں یہ پولیو مہم حالات کو دیکھتے ہوئے آپ کے لیے ایک بڑاچیلنج ہے اور اس میں کوئی بھی غفلت نہ کریں .

انہوں نے کہا ایریا انچارج اور ویکسینیٹروں کی ٹرینگ کے حوالے سے ہونے والی شکایات سے متعلق ہدایت دی کہ ان کی ٹرینگ اور پولیو مہم کے دوران کام میں دلچسپی نہ لینے والے ، غیر حاضر رہنے والے ، ڈاکٹر، ایریا ، انچارج اور ویکسینیٹر بغیر کسی دبائو اور خوف کے ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کریں اور اس کی ہر صورت میں رپورٹ مجھ کو دیں تاکہ فوری طور پر سیکریٹری ہیلتھ کو بھیجی جائے اور ٹرینگ کے دوران مانیٹرنگ کے لیے چار رکنی ٹیم جس میں محکمہ سوشل ویلفیر، محکمہ ہیلتھ، پی پی ایچ آئی اور پولیو فوکل پرسن کے نمائندے شامل ہونگے.

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس صرف دو ممالک میں بچا ہے جس میں افغانستان اور پاکستان شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت پولیو کے رجسٹرڈ کیس 65 جس میں سندھ کے 21 رجسٹرڈ کیس ہیں جبکہ پورے ملک میں 33 اضلاع اس پولیو وائرس سے متاثر ہیں ،اجلاس میں پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید نے اجلاس کو پولیو مہم ماہ اگست کی کارکردگی سے متعلق بتایا کہ 05 سال کے 230603 بچوں کا ٹارگیٹ تھا یہ ٹارگیٹ 102 فیصد حاصل کیا گیا اور مارکیٹ سروی کے مطابق 98 فیصد کامیابی رہی ،اجلاس میں چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیرسروپ چند مالھی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد احمد شیخ، چاروں تعلقوں کے ایم ایس، این جی اوز کے نمائندے اور ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی .

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -