کراچی کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے، کراچی صرف سندھ کا نہیں پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے ،وزیراعظم عمران خان 

کراچی کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے، کراچی صرف سندھ کا نہیں پاکستان کا انجن آف ...
کراچی کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے، کراچی صرف سندھ کا نہیں پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے ،وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ منتخب میئر کو لانے سے کراچی کا مسئلہ حل ہو گا،کراچی کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے، کراچی صرف سندھ کا نہیں پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے ، نہیں جانتا سندھ حکومت کا کیا مسئلہ ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ فیٹف میں بلیک لسٹ ہوئے تو معیشت بیٹھ جائے گی ،اپوزیشن نے سوچا فیٹف میں یہ مان جائے گا مگر میں بلیک میل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈااپنے لیڈرز کی کرپشن بچانا ہے ،اپوزیشن کسی بھی طرح این آر او چاہتی ہے ،مولانا فضل الرحمان کنٹینر لے کر آئے تو سب اس پر سوار ہو گئے ،ان کا مقصد یہی تھا کہ عمران خان چلا جائے یا حکومت چلی جائے ،قائداعظم فلسطین کیساتھ کھڑے تھے ہمیں بھی ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -