پروفیشنل کوالیفائنگ گالف ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل

پروفیشنل کوالیفائنگ گالف ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل
پروفیشنل کوالیفائنگ گالف ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پروفیشنل کوالیفائنگ گالف ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور 300 گالفرز میں سے 125 گالفرز مین راﺅنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مین راﺅنڈ تک پہنچنے والے 125 گالفرز میں سے 55 گالفرز پروفیشنل کارڈ کے مستحق ہوں گے، گالفرز کو پروفیشنل کارڈ حاصل کرنے کیلئے ایک سال کا انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل راﺅنڈ اتوار کو ائیرمین گالف کورس پر کھیلا جائے۔

گالفرز پروفیشنل کارڈ حاصل کرنے کیلئے پورے سال محنت کرتے ہیں جس کا پھل پروفیشنل کارڈ حاصل کرنے کی صورت میں ملتا ہے، کارڈ سے گالفرز پروفیشنل ٹورنامنٹس میں کھیلنے کے اہل ہوجاتے ہیں۔

مزید :

کھیل -