پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کس شہر میں کرائی جا سکتی ہے؟ پی سی بی نے خوشخبری سنا دی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کس شہر میں کرائی جا سکتی ہے؟ پی سی ...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کس شہر میں کرائی جا سکتی ہے؟ پی سی بی نے خوشخبری سنا دی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کرانے کی تجویز ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ شیڈول نہیں کئے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان اور راولپنڈی میں بائیو سیکیور ماحول میں قومی ٹی 20 کھیلا جائے گا اسی لئے یہیں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے میچز رکھے گئے ہیں۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کے مطابق پی سی بی بائیو سیکیور ماحول بنانے کیلئے انگلینڈ کے ماہرین کی مدد لے رہا ہے۔ 

سی ای او نے مزید بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ پر قومی سکواڈ کیساتھ پاکستان شاہین کی ٹیم بھی نومبر میں نیوزی لینڈ جارہی ہے جبکہ بنگلہ دیش سے فی الحال دوسرا ٹیسٹ شیڈول کرنے کی بات نہیں ہورہی البتہ جنوبی افریقہ کے خلاف اکتوبر کی ملتوی شدہ سیریز پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقہ میں ہو گی۔

مزید :

کھیل -