دولہا دلہن کےلئے بھی ماسک لازمی قرار، خیبرپختونخوا حکومت بازی لے گئی

دولہا دلہن کےلئے بھی ماسک لازمی قرار، خیبرپختونخوا حکومت بازی لے گئی
دولہا دلہن کےلئے بھی ماسک لازمی قرار، خیبرپختونخوا حکومت بازی لے گئی
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

پشاور(اے پی پی )پشاور سمیت صوبے بھر میں پندرہ ستمبر سے کھلنے والے شادی ہالوں میں دلہا دلہن کےلئے بھی ماسک لازمی قرار دیدیا گیا۔آئندہ ہفتے سے صوبے بھر میں شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دی گئی جس کے تحت دلہا، دلہن کے علاوہ مہمانوں کا داخلہ بھی ماسک کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں دلہا دلہن، ان کے والدین، ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ شادی ہالوں کے ملازمین کےلئے بھی ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -