دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی
دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر پہلے میچ کی شکست کا بدلہ چکاتے ہوئے تین میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اوپنر بلے باز جیسن رائے نے عمدہ آغاز کرنے کی کوشش کی لیکن 21 رنز پر رن آو¿ٹ ہوگئے، جو روٹ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان این مورگن سب سے زیادہ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

چارلس ووکیز نے 26، ٹام کیورین 37 جبکہ عادل رشید نے 35 رنز بنائے اور یوں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز 230 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم 207 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلین ٹیم کے تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کریز پر کھڑا نہ ہوسکا۔کپتان ایرون فنچ اور مارنوس لابوشین کی 107 رنز کی شراکت داری بھی آسٹریلیا کو فتح نہ دلوا سکی۔ 

آسٹریلین ٹیم کے کپتان ایرون فنچ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن ٹیم کو پھر بھی شکست سے نہ بچا سکے، مارنس لابوشین نے 48 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ الیکس کیری نے 36 رنز بنائے، آسٹریلین ٹیم مقررہ اوورز میں 207 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ نے یہ میچ 24 رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -