ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے تڈیج پوگاآر نے پندرہواں مرحلہ جیت لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے تڈیج پوگاآر نے پندرہواں مرحلہ جیت لیا
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے تڈیج پوگاآر نے پندرہواں مرحلہ جیت لیا

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس ریس کا 15 واں مرحلہ اپنے نام کر لیا ہے جنہوں نے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 34 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 15ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے لیون سے گرینڈ کولمبیر تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک پہاڑ پر تھا اور سائیکل سواروں نے 174.5 کلو میٹر پر محیط مشکل فاصلہ طے کرنا تھا۔ 

سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 34 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کرکے 15 مرحلہ جیت لیا۔ سلوینیا کے ہی سائیکلسٹ پریموز روگلک نے ریس میں دوسری جبکہ آسٹریلیا کے سائیکل سوار رچرڈ جولین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، یلو جرسی پر سلوینیا کے پریموز روگلک کا قبضہ برقرار ہے۔ 

واضح رہے کہ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وباءکے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے ، سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلے 27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا جو ابھی جاری ہے۔ 

مزید :

کھیل -