احسان مانی عہدے کی مدت میں توسیع لیں گے یا نہیں؟ شاندار اعلان کر دیا

احسان مانی عہدے کی مدت میں توسیع لیں گے یا نہیں؟ شاندار اعلان کر دیا
احسان مانی عہدے کی مدت میں توسیع لیں گے یا نہیں؟ شاندار اعلان کر دیا

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ وہ اپنی مدت ختم کر کے عہدہ چھوڑ دیں گے البتہ انہیں معاہدے میں توسیع کیلئے آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ اپنی مدت ملازمت کے دوران اپنے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہوں ۔ میرا تقرر 3سال کیلئے ہوا ہے اور ابھی ایک سال باقی ہے اور اس دوران پاکستان کرکٹ کی خدمت کیلئے یہاں موجود ہوں ، ابھی میرے پاس بارہ ماہ کا وقت باقی ہے۔ 

75سالہ احسان مانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی اپنی اہلیہ کے ساتھ لاہور کے پوش علاقے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں تاہم وہ اگلے سال ستمبر میں 3سال مکمل ہونے کے بعد دوبارہ لندن میں واقع اپنے گھر میں شفٹ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی لوگوں سے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے معاہدے میں توسیع لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

مزید :

کھیل -