آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ون ڈے، انگلش بلے باز جو روٹ نے زوردار بیان دیدیا
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جو روٹے نے کہا ہے کہ آسٹریلین ٹیم کو فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جو روٹ نے کہا کہ مہمان ٹیم کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور اب میزبان ٹیم کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، ہماری ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور مہمان ٹیم کیخلاف فیصلہ کن میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
جو روٹ نے کہا کہ انگلش ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور تمام کھلاڑی خلاف فیصلہ کن میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں، سیریز میں کامیابی کے لئے ہرکھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔