انڈونیشیا کی ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، اجازت نامہ جاری

انڈونیشیا کی ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، ...
انڈونیشیا کی ایئر لائن کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، اجازت نامہ جاری
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (آئی این پی ) انڈونیشیا کی ایئر لائن، لائن ایئر نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی مثبت پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، انڈونیشیا کی ایئر لائن نے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ایئر لائن کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کی ایئر لائن، لائن ائیر انڈونیشیا سے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کے اضافے سے زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔