وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹر وے کیس کے ملزم شفقت کی گرفتاری کی تصدیق کردی

وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹر وے کیس کے ملزم شفقت کی گرفتاری کی تصدیق کردی
وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹر وے کیس کے ملزم شفقت کی گرفتاری کی تصدیق کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ موٹروے واقعہ میں ملوث ملزم شفقت علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ گرفتار ملزم شفقت علی نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے اور ملزم کا ڈی این اے بھی میچ کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عابد علی کی گرفتار ی کے لیے ہماری ٹیم مسلسل کوشاں ہے۔ امید ہے ہم جلد ملزم عابد علی کو گرفتار کر لیں گے۔ 

واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر ملزم شفقت علی کو گرفتار کیا گیا تاہم ابھی تک عابد نامی ایک ملزم  فرار ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -