بجرنگی بھائی جان میں اداکاری کرنے والی یہ بچی اب کہاں ہے؟ تازہ تصاویر دیکھ کر یقین نہ آئے

بجرنگی بھائی جان میں اداکاری کرنے والی یہ بچی اب کہاں ہے؟ تازہ تصاویر دیکھ ...
 بجرنگی بھائی جان میں اداکاری کرنے والی یہ بچی اب کہاں ہے؟ تازہ تصاویر دیکھ کر یقین نہ آئے
کیپشن:    سورس:   Instagram/harshaalimalhotra_03

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان کی یہ منی تو آپ کو یاد ہی ہو گی، جس کی کچھ ایسی تازہ تصاویر سامنے آئی ہیں کہ دیکھ کر یقین ہی نہ آئے کہ یہ وہی اپنی معصومیت سے کروڑوں لوگوں کے دل جیتنے والی منی ہے۔ ویب سائٹ laughingcolours.com بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی اس بچی کا اصل نام ہرشالی ملہوترا ہے۔ اس نے 7سال کی عمر میں اس فلم سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن اس کے بعد انہوں نے کسی فلم میں کام نہیں کیا۔ اس وقت کی یہ ننھی منی بچی اب کافی بڑھ ہو گئی ہے اور ایک فلم میں بطور ہیروئن جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔ اس فلم کا نام ناستک ہے جس میں ہرشالی معروف بالی اداکار ارجن رامپال کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق ہرشالی بجرنگی بھائی جان میں کام کرنے سے پہلے کئی معروف ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی تھی۔ ان ڈراموں میں’قبول ہے‘ اور ’لوٹ آﺅ تریشا‘ و دیگر شامل ہیں۔ آپ کو یہ سن کر بھی حیرت ہو گی کہ بجرنگی بھائی جان کے اس ’منی‘ کے کردار کے لیے 5ہزار بچوں کے آڈیشنز کیے گئے تھے اور ان میں سے ہرشالی کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ہرشالی انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر انہیں 2لاکھ 46ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ ان کا یہ اکاﺅنٹ ان کی ماں کاجل ملہوترا دیکھتی ہیں۔ 

مزید :

تفریح -