جنسی زیادتی کے مجرموں کا نامرد بنانے کا فیصلہ ، وزیر اعظم نے قانون کیلئے منظوری دے دی

جنسی زیادتی کے مجرموں کا نامرد بنانے کا فیصلہ ، وزیر اعظم نے قانون کیلئے ...
جنسی زیادتی کے مجرموں کا نامرد بنانے کا فیصلہ ، وزیر اعظم نے قانون کیلئے منظوری دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کے حوالے سے قانون سازی کا آغاز کردیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی تجویز پر وزیر اعظم نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کیلئے قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم کے گرین سگنل کے بعد اس حوالے سے فیصل واوڈا نے بل کے ڈرافٹ پر کام شروع کردیا ہے، بل مکمل ہونے کے بعد وہ اسے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ زیادتی کے مجرموں کی پھانسی کا بل بھی لائیں گے لیکن اگر انسانی حقوق کے چیمپیئنز کی وجہ سے یہ بل منظور نہ ہوا تو نامرد بنانے کا بل منظور کرائیں گے۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے بھی جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آن بورڈ لے لیا اب بل لانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، حکومت نے بل کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے کراچی کی بچی مروہ کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فیصل واوڈا نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا بل لانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -