پاکستان اور چین کے درمیان ایک اور اہم معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور چین کے درمیان ایک اور اہم معاہدہ طے پا گیا
پاکستان اور چین کے درمیان ایک اور اہم معاہدہ طے پا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور چین میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ترقی کا معاہدہ طے پا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اب مواصلات تک ہی محدود نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ غربت کا خاتمہ خیبر پختونخواہ میں ہورہا ہے، خیبرپختونخوا میں ترقی کے نئے مواقع پیدہوں گے، نوجوانوں کو روزگار ملے گا تو خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے بننے والا ایم ایل ون ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔ ایم ایل ون منصوبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔کراچی سے لاہور ٹرین 8گھنٹوں میں پہنچ جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اگلا مشن انڈسٹرئلائزیشن ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان کا بہت بڑا حصہ ہے۔ افغانستان میں امن سے وسطی ایشیا تک تجارت شروع ہوگی۔

مزید :

قومی -