سشانت سنگھ راجپوت فارم ہاﺅس پر پارٹیز کرواتے جہاں اداکاروں کو منشیات پیش کی جاتیں؟ زیر حراست ریا چکرورتی نے بڑا دعویٰ کردیا

سشانت سنگھ راجپوت فارم ہاﺅس پر پارٹیز کرواتے جہاں اداکاروں کو منشیات پیش کی ...
سشانت سنگھ راجپوت فارم ہاﺅس پر پارٹیز کرواتے جہاں اداکاروں کو منشیات پیش کی جاتیں؟ زیر حراست ریا چکرورتی نے بڑا دعویٰ کردیا
کیپشن:    سورس:   Instagram/rhea_chakraborty

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زیرحراست سابق گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے ان کے متعلق ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ سن کر سشانت کے مداح حیران رہ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ریا چکرورتی نے تفتیشی اداروں کو بتایا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت اپنے لوناوالا فارم ہاﺅس میں ڈرگ پارٹیاں منعقد کرتے تھے جن میں شریک ہونے والے اداکاروں اور دیگر مہمانوں کو منشیات مہیا کی جاتی تھیں۔ 

رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کی تحقیقات میں بالی ووڈ کے اندر منشیات سمگلنگ گروہوں کی موجودگی کے انکشاف پر تفتیش نیا رخ اختیار کر چکی ہے اور منشیات سے متعلقہ الزامات کے تحت ریا چکرورتی اور اس کے بھائی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ روز ریا نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اداکارہ سارا علی خان اور راکل پریت سنگھ بھی بالی ووڈ کے منشیات سمگلنگ گروہوں سے منسلک ہیں۔ وہ اب تک سارا اور راکل سمیت 25اداکاروں اور اداکاراﺅں کے نام تفتیشی افسروں کو بتا چکی ہیں۔ اب ریا نے بتایا ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں واقعہ سیاحتی مقام لوناوالا میں سشانت سنگھ راجپوت کا فارم ہاﺅس ہے جہاں پارٹیوں میں لوگوں کو کوکین، ایل ایس ڈی اور دیگر ممنوعہ منشیات مہیا کی جاتی تھی۔

مزید :

تفریح -