کام کا معاوضہ 620 روپے، پی ٹی وی نے سینئر اداکار راشد محمود کو چیک بھیج دیا

کام کا معاوضہ 620 روپے، پی ٹی وی نے سینئر اداکار راشد محمود کو چیک بھیج دیا
کام کا معاوضہ 620 روپے، پی ٹی وی نے سینئر اداکار راشد محمود کو چیک بھیج دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار راشد محمود کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب انہیں پی ٹی وی کی جانب سے 2 سال بعد 620 روپے کا چیک بھیجا گیا۔

راشد محمود نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہوں نے محرم کے دنوں میں پی ٹی وی کیلئے میر انیس کا مرثیہ پڑھا تھا۔ مرثیہ ایک ایسی صنف ہے جسے ہر کوئی نہیں پڑھ سکتا۔

راشد محمود کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے ان کی 40 سال کی خدمات کی لاج یہ رکھی گئی کہ انہیں 2 سال بعد 620 روپے کا چیک بھیج دیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جس بھی گھر میں کبھی بھی ٹی وی رہا ہے اس گھر کے وہ بھی ایک مقیم ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی مادرِ علمی کا یہ رویہ افسوسناک ہے جس پر وہ اعلان کرتے ہیں کہ آج کے بعد کبھی بھی پی ٹی وی پر کام نہیں کریں گے۔

مزید :

تفریح -