”یہ شخص مجھے گالیاں دے رہا ہے “قومی اسمبلی اجلاس کے دوران عامر لیاقت اپنی ہی جماعت کے رہنما سے جھگڑ پڑے 

”یہ شخص مجھے گالیاں دے رہا ہے “قومی اسمبلی اجلاس کے دوران عامر لیاقت اپنی ہی ...
”یہ شخص مجھے گالیاں دے رہا ہے “قومی اسمبلی اجلاس کے دوران عامر لیاقت اپنی ہی جماعت کے رہنما سے جھگڑ پڑے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان قومی اسمبلی اجلاس کے دوران آپس میں الجھ پڑے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت نشست سے اٹھ کر ایم این اے عطا اللہ پر لپک پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عطا اللہ مجھے گالیاں دے رہا ہے۔اس موقع پر حکومتی ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو¿ کرایا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے عامر لیاقت کو اپنی نشست پر جانے کی ہدایت کر دی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ موٹروے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ آئندہ ایسا واقعہ رونمانہ ہو۔عامر لیاقت نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچیوں اورخواتین سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

مزید :

قومی -