ریپ کے مجرموں کو کن طریقوں سے نامرد بنانا چاہیے؟ وزیر اعظم نے تجویز دے دی

ریپ کے مجرموں کو کن طریقوں سے نامرد بنانا چاہیے؟ وزیر اعظم نے تجویز دے دی
ریپ کے مجرموں کو کن طریقوں سے نامرد بنانا چاہیے؟ وزیر اعظم نے تجویز دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریپ کے مجرموں کو نامرد بنادینا چاہیے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کئی ملکوں میں ریپ کے مجرموں کو نامرد بنادیا جاتا ہے ، وہ اس بارے میں پڑھ رہے ہیں۔ ایسے مجرموں کو یا تو کیمیکل کے ذریعے یا سرجری کے ذریعے نامرد بنایا جاسکتا ہے۔

ریپ کے کیسز کو بھی قتل کے مقدمات کی طرح درجہ بندی دی جانی چاہیے۔ فرسٹ ڈگری والے کو نامرد بنایا جائے، ان کو آپریشن کرکے ناکارہ کردیا جائے۔

اسی پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ریپ کے مجرموں کو چوکوں، چوراہوں پر پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -