کراٹے بلیک بیلٹ رابی پیرزادہ نے لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھ لیا

کراٹے بلیک بیلٹ رابی پیرزادہ نے لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھ ...
کراٹے بلیک بیلٹ رابی پیرزادہ نے لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھ لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلف ڈیفنس کی ماہر سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے لاہور سے گوجرانوالہ کا سفر کرتے ہوئے اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ ساتھ رکھ لیا۔

پستول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ " آج میں اکیلی اپنی امی سے ملنے جا رہی ہوں، لاہور سے گوجرانوالہ اور وہ بھی موٹر وے سے، کاش ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں، مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی، ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو۔"

رابی پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ " آج ایک راز کی بات بتائوں، جب میڈیا میں تھی تو سفر میں ڈر نہیں لگتا تھا، کیونکہ میں کراٹے بلیک بیلٹ ہوں، ہر طرح کا اسلحہ چلانا آتا ہے، سانپ اکثر گاڑی میں ہوتے تھے، جہاز سے ہیوی بائیک تک، مگر اب اللہ جانتا ہے، سفر کی دعا اور تین دفعہ آیت الکرسی، اور میرے ماں باپ کی دعا”سب سے بڑی حفاظت ہے۔"

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور سے گوجرانوالہ جانے والی خاتون کو موٹروے پر ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کیس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دوسرا ملزم تاحال فرار ہے۔

مزید :

تفریح -