متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کو شناخت کرلیا، اینکر پرسن فریحہ ادریس کا دعویٰ

متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کو شناخت کرلیا، اینکر پرسن فریحہ ادریس کا دعویٰ
متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کو شناخت کرلیا، اینکر پرسن فریحہ ادریس کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن فریحہ ادریس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز گرفتار ہونے والے ملزم شفقت علی کے بارے میں متاثرہ خاتون نے تصدیق کردی ہے۔

اب تک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریحہ ادریس نے کہا کہ موٹروے کیس میں عابد ملہی کے حوالے سے تمام ادارے متفق ہیں کہ وہ ملوث ہے، پیر کو گرفتار ہونے والے ملزم شفقت کو بھی متاثرہ خاتون نے شناخت کیا ہے۔

فریحہ ادریس کے مطابق ملزم شفقت نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم شفقت نے بیان دیا کہ عابد علی سے آخری بار3 روز قبل رابطہ ہوا تھا، شفقت اورعابد نے مل کر 11 وارداتیں کیں۔

خیال رہے کہ موٹروے کیس میں ملوث ملزم شفقت علی کو پیر کے روز اوکاڑہ کے نواحی علاقے دیپالپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے پولیس کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ وہ اس جرم میں ملوث تھا۔ 

مزید :

Breaking News -علاقائی -پنجاب -لاہور -