"جس سیالکوٹ موٹروے پر اندوہناک واقعہ پیش آیا وہ الحمد للہ نواز شریف نے بنایا" شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

"جس سیالکوٹ موٹروے پر اندوہناک واقعہ پیش آیا وہ الحمد للہ نواز شریف نے بنایا" ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا وہ میاں نواز شریف نے بنایا۔

قومی اسمبلی میں موٹروے کیس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں اس حکومت کی مکمل ناکامی دیوار پر لکھی ہوئی ہے۔ اس معاملے کی انکوائری کرائی جائے، "چونکہ سیالکوٹ موٹروے پر یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا، یہاں پر یہ کہنا غیر مناسب نہیں ہوگا کہ یہ موٹروے بھی الحمد للہ میاں نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے بنایا۔"

انہوں نے کہا کہ یہ لاکھ تختیاں لگاتے پھریں لیکن پوری قوم جانتی ہے کہ یہ عوامی خدمت کے عظیم منصوبے کس دور میں لگائے گئے، اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس کا پورا کریڈٹ میاں نواز شریف، مسلم لیگ ن اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

مزید :

قومی -