سی سی پی او لاہور کا ایکشن، انسپکٹر سمیت 4 تھانیداروں کو حوالات میں ڈال دیا مگر کیوں؟

سی سی پی او لاہور کا ایکشن، انسپکٹر سمیت 4 تھانیداروں کو حوالات میں ڈال دیا ...
سی سی پی او لاہور کا ایکشن، انسپکٹر سمیت 4 تھانیداروں کو حوالات میں ڈال دیا مگر کیوں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے گزشتہ برس کرول جنگل میں نجی ٹارچر سیل بنانے والے انسپکٹر سمیت 4 تھانیداروں کو حوالات میں بند کردیا۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے حکم پر انسپکٹر رضا، اے ایس آئی ارشاد، عمران اور شہزاد کو حوالات  میں بند کردیا گیا۔ ان اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس کرول جنگل میں نجی ٹارچر سیل بنایا ہوا تھا جہاں یہ شہریوں کو محبوس رکھ کر ان پر تشدد کیا کرتے تھے۔ ان اہلکاروں کے تشدد سے ایک شخص امجد ذوالفقار کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ۔

سی سی پی او لاہورعمر شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس کی پولیسنگ ضروری ہے ، غیر قانونی حراست، نجی ٹارچر سیل اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -