ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 کل جو پریشانی تنگ کر رہی تھی یا رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی، ان شاءاللہ وہ آج دور ہو جائے گی، لیکن ابھی کھل کر سامنے مت کھیلیں ،قدرے خاموشی سے چلیں، صدقہ بھی دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 آپ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی بندش جیسی پوزیشن میں آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کسی کام میں بھی خاصی کامیابی نہیں مل رہی۔ فی الحال آج نطر اتاریں اور صدقہ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 آپ جس بھی شخص پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں وہ کسی وقت بھی آپ کو دھوکا دے سکتا اور خاص طور پر آج۔ اور اپنے فون کا آج ٹھیک طرح سے استعمال کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 اپنے نام میں اگر تبدیلی کر سکتے ہیں تو ضرور کریں اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو نام سے پہلے (محمد) لگا لیں۔ اس کے بے شمار فائدے حاصل ہوں گے۔آج بہرحال قدرے اچھا دن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 آپ جس سمت سفر کر رہے ہیں۔ اس کے بارے میں غور و فکر کی ضرورت ہے۔ آج کا دن اس لحاظ سے اہم ہے۔ جو لوگ خیال نہیں کریں گے وہ بعد میں بہت پچھتاوے میں چلیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آج کل پرائز بانڈ کی خریداری کرنا بی حد اچھا اور کامیاب رہے گا۔ آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہونے کا امکان اور ایک رکا ہوا کام بھی حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 روزگار کا خانہ مسلسل بہتری کی جانب جا رہا ہے۔ آپ کی توجہ زیادہ تر اس طرف ہی ہونی چاہیے اور امید ہے کہ اب جلد مالی مشکلات پر قابو ڈالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے۔ سب آپ کا وہم ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ کریں اور بُرے خیالات کو دماغ سے نکال کر صرف اپنے کام پر توجہ دیں۔ اسی وقت آپ کو اس میں بہت فائدہ حاصل ہوگا۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 سمجھ میں نہیں آ رہا کہ زائچہ کیوں بلاک ہے۔ ضرور آپ کی ذاتی کوئی غلطی آپ کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ آج کا دن سچی توبہ اور رجوع الٰہی کے لئے ہے رب کو راضی کر لیں بس۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 آپ ان دنوں بلاوجہ ہر چھوٹی موٹی بات کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں، حالانکہ زائچے میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے۔ آپ اللہ پاک کا نام لے کر اپنے کام پر توجہ دیں بس۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 جس مسئلے نے تنگ کر رکھا تھا۔ آج اس سے نجات ملے گی اور ایک اہم اور نیا سلسلہ بننے کی امید بھی ہے۔ کسی جانب سے آپ کی ضرورت کے مطابق رقم بھی ہاتھ لگے گی۔ ایک خوشخبری بھی ہے۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 صورت حال آج بھی آپ کے حق میں ہے۔ آپ کو کسی بات کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ان شاءاللہ سوچ کے مطابق کام ہوگا اور آج روزگار میں بھی بہتری آ جائے گی۔