ٹی 20ورلڈکپ: ہیڈن اور فلینڈ رقومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر 

ٹی 20ورلڈکپ: ہیڈن اور فلینڈ رقومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی  رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی غیر ملکی کوچز کی تقرریوں کا اعلان کردیا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈرز سے معاہدہ کر لیا گیا کرکٹ ٹیم میں جدت لانے جبکہ تیزی اور مستقل مزاجی لانے کے لیے آسٹریلیا اور جنوبی افریقی سابق کرکٹرز سے معاہدے  کئے گئے۔49 سالہ میتھیو ہیڈن ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ فلینڈر کو باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین کام کرنا میری اولین ترجیح ہے اور میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے مجھے اس عہدہ کے لئے منتخب کیا میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح قومی کرکٹ ٹیم میں اْس سوچ، ثقافت اور نظریے کو متعارف کروانا ہے کہ جس نیکبھی پاکستان کو کرکٹ کی سب سے  خطرناک ٹیم بنادیا تھا۔ ایک اداریکی حیثیت سے، ہم سب کو قومی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ان کی مطلوبہ ضروریات کوپورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں کہ جس کی ان سے شائقین کرکٹ توقع کرتے ہیں۔ظاہر ہے کہ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے، میری دوسری ترجیح اپنے سابق اور موجودہ کرکٹرز کی فلاح و بہبود  کا خیال کرنا ہوگی مزید کہا کہ ایمانداری سے ذمہ داریاں پوری کرنا آسان ہدف نہیں ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لئے ہر اقدام بروئے کار لاؤں گا وقار یونس اور مصباح الحق کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -