رمیز راجہ کرکٹ کو پروان چڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شائقین
لاہور(افضل افتخار) رمیز راجہ کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے پرسابق کرکٹرز کے ساتھ شائقین کرکٹ بھی خوش ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی کرکٹ کے لئے بہت خدمات ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ان کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ وہ ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے بہترین فیصلے کریں گے اور جس طرح سے انہوں نے میدان میں عمد ہ کھیل سے پاکستان کا نام روشن کیا تھا اسی طرح سے اب اس میدان میں بھی سرخرو ہوں گے عادل، پرویز خان، شرجیل، عابد علی، عمران احمد، آصف، عاصم، خرم عباس، ساجد، خالد عبدالصمد اور باسط علی نے کہا کہ ہم رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے پر بہت خوش ہیں اور ان سے اچھے اقدامات کرنے کی امید رکھتے ہیں۔