کیوی باؤلر میٹ ہنری پاکستانی شائقین کو سٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے پرجوش

کیوی باؤلر میٹ ہنری پاکستانی شائقین کو سٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے پرجوش

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری پاکستانی شائقین کو سٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں ہینری نے ایجبسٹن میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اپنی یادیں تازہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایجبسٹن میں پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں پرجوش پاکستانی کراؤڈ کو دیکھا دیسی کھانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میٹ ہینری نے کہا کہ پاکستانی کھانوں کی بہت دھوم ہے ضرور لطف اندوز ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -