جو روٹ نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

جو روٹ نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

  

دبئی(اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔ ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آئرلینڈ کی آل راؤنڈر ایمیئر رچرڈسن کے نام رہا۔ آئی سی سی نے ماہ اگست کے لئے پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، انگلش بلے باز جو روٹ اور بھارتی پیسر جسپریت بمرا کو نامزد کیا تھا۔ آئی سی سی کے بنائے گئے ماہرین کے پینل اور شائقین کے ووٹوں کے بعد جو روٹ کو اگست کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ جو روٹ نے گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 507 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں شامل تھیں۔ ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آئرلینڈ کی آل راؤنڈر ایمیئر رچرڈسن نے اپنے نام کیا، انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ یورپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں اور 129 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -