بنگلہ دیش و افغانستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل

بنگلہ دیش و افغانستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل

  

ڈھاکہ (اے پی پی):بنگلہ دیش اور افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ  آج سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 16 رنز اور دوسرے میچ میں تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 17 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

تمام میچز سلہٹ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -