ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری جیت 

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری جیت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ایشین والی بال چمپئن شپ میں اپنے دوسرے میچ  میں ہانگ کانگ کو 1-3 سے شکست دیدی۔ایشین والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چمپئن شپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف 25-15،24-26، 11-25اور 12-25 سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی،اب پاکستان اپنے گروپ کا آخری میچ ایران کے خلاف کھیلے گا قومی کھلاڑیوں نے کہا کہ اسی طرح سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اگلے میچوں میں بھی کامیابی حاصل کریں گے اور پاکستان کے لئے میڈل جیتیں گے ٹیم محنت سے کھیل پیش کررہی ہے۔ چمپئن شپ میں ایشیائی سطح کی سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں میزبان جاپان، بھارت، قطر اور بحرین شامل ہیں، پاکستان کو گروپ بی میں ایران، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا۔ اسی طرح گروپ سی میں آسٹریلیا، چین، سری لنکا اور کویت جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی کوریا، تائیوان، قازقستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں۔چیمپئن شپ 12 ستمبر سے 19 ستمبر تک جاپان میں کھیلی جا رہی ہے۔