کھونے کو کچھ نہیں، زندگی محتاط ہوکر گزار رہی ہوں، ماہرہ

کھونے کو کچھ نہیں، زندگی محتاط ہوکر گزار رہی ہوں، ماہرہ

  

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے اس لئے محتاط ہو کر جینے لگ گئی ہوں۔ ماہرہ خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ میں بطور اداکارہ زندگی گزار رہی ہوں تو میرے ساتھ یہ ہوا کہ فلم و ڈرامہ میں جو کردار ادا کر رہی ہوتی ہوں ایسے جینے لگ جاتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی اس طرح کی زندگی گزارنے کی مکمل عادی نہیں رہیں، بلکہ اس سے بہت ڈرتی تھی۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ اب میں یہ محسوس کرنے لگی ہوں کہ میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے، میں ایسی زندگی گزار رہی ہوں جس نے مجھے متاثر کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے باعث میں اس جانب محتاط ہونے لگی ہوں کہ مجھے مستقبل میں کس طرح کا کردار منتخب کرنا ہے۔ انہوں نے مخصوص فلم ساز اور پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ کام کرنے کی افواہوں کی تردید کی۔

مزید :

کلچر -