والدین نے پسند کی شادی کی تھی، اداکارہ مایا علی

  والدین نے پسند کی شادی کی تھی، اداکارہ مایا علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مایا علی نے اپنی نجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کئے ہیں۔مایا علی نے بتایا کہ یہ بہت پرانی بات ہے اور اس حوالے سے کوئی نہیں جانتا کہ میرے اماں بابا کی کبھی نہیں بنی، میری امی نے بابا کے ساتھ پوری زندگی یہ سوچ کر گزاری کہ اگر میں چلی گئی تو میرے بچوں کا کیا ہوگا؟جب سے یہ سب چیزیں میرے ذہن میں بیٹھی ہوئی تھیں‘۔ ’اگرچہ میرے والدین کی پسند کی شادی تھی اور یہی وجہ تھی کہ شاید مجھے اب لومیرج سے ڈر لگنے لگا ہے‘۔ مجھے 16 سال کی عمر میں نروس بریک ڈاؤن ہوا، دو دن بے ہوش رہنے کے بعد تیسرے دن ہوش آیا، جب نروس بریک ڈاؤن ہوا اس وقت میری دنیا بدل چکی تھی۔

 اس کے بعد مجھے خود میں مختلف تبدیلیاں محسوس ہونے لگیں۔تاہم ان ہیں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ میں نے پڑھائی جاری رکھی، گریجویشن میں ڈاکٹر مجھے ایک گولی دیتے تھے جو مجھے زبان کے نیچے رکھنی ہوتی تھی کیونکہ مجھے شدید دورے آتے تھے اتنے شدید کہ میرے بابا مجھے پکڑتے تھیاس کے بعد پھر میرے  علاج کے لیے تھراپی شروع کی گئیں 

مزید :

کلچر -