مینار پاکستان دست درازی‘6ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

مینار پاکستان دست درازی‘6ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کیساتھ دست درازی کے کیس میں ملوث 6ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو عدالت پیش کرتے ہوئے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دیدیا ملزمان میں شہریار، مہران، ارسلان، ساجد، عابد اور افتخار شامل ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -