نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کی عبوری ضمانت میں توسیع،تفتیشی سے رپورٹ طلب 

   نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کی عبوری ضمانت میں توسیع،تفتیشی سے رپورٹ طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے نواب اکبر بگٹی کی بیوہ نرگس شہزادی کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے عبوری ضمانت پر سماعت کی،ملزمہ کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے،تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ پر اپنی بہو کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد ہے۔

مزید :

علاقائی -