سی سی پی او لاہور سے خواجہ سراؤں کے وفدکی ملاقات

    سی سی پی او لاہور سے خواجہ سراؤں کے وفدکی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر سے خواجہ سراؤں کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ایم پی اے عظمیٰ کاردار،ایس ایس پی ڈسپلن مبشر میکن اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ ان پر تشدد کیا گیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے مبینہ تشدد کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
  سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز پر تشدد اور ہتک آمیز رویہ ہرگز ہرگز برداشت نہیں۔غلام محمود ڈوگر نے خواجہ سراؤں کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر سڑکوں پر شہریوں کو تنگ کرنے اور ٹریفک کے بہاو میں خلل کا باعث بننے والے پیشہ ورگداگروں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتھوں کی صورت میں سڑکوں پر آکر شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بننے والے عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔
شہر لاہور کو بہر صورت بھکاریوں سے پاک کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -