رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

  رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا ...

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چنگ چی رکشے پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عثمان، عرفان، عبدالرحمان اور ساجد کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا،کیس سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی کے افسر نے عدالت کوبتایا کہ مطابق ملزمان سے موٹر سائیکل برآمد کروا لی گئی  ملزمان کا صرف پولی گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش اور ٹیسٹ کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا مزید5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپنافیصلہ محفوظ کرلیا جو بعدازاں سناتے ہوئے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

مزید :

علاقائی -