2گھروں، ایک دکان کا صفایا، شہری لاکھوں روپے، 69موٹر سائیکلوں، 2کاروں، 6رکشوں سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون زخمی اہلخانہ نے ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ 24گھنٹوں کے دوران 69 موٹر سائیکلیں،1کار،6رکشے چوری جبکہ گن پوائنٹ پر 1کار اور 2موٹرسائیکلیں چھین لی دیگر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں 4مسلح ڈاکو روہان احمد کے گھر گھس کر ڈکیتی کی واردات کے دوران اس کی والدہ کو خنجر کے وار کر کے زخمی کرنے کے بعد 1لاکھ 75ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے دوران اہلخانہ نے ایک ڈاکو عاطف کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گلشن راوی کے علاقے میں 3ڈاکو حبیب کے گھر گھس کر اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 27لاکھ نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے اقبال ٹاؤ ن کے علاقے میں ڈاکو عادل کی دکان میں گھس کر 2لاکھ 60ہزار نقدی و موبائل، چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو ابرار احمد کے گھر سے 2لاکھ 5ہزار نقدی اور موبائل، لیاقت آباد میں ڈاکو حسن ابرار علی سے 58ہزار نقدی و موبائل، کوٹ لکھپت کے علاقے میں زاہد اقبال اور اس کی فیملی سے 3لاکھ مالیت کے زیورات نقدی و موبائل، اقبال ٹاؤ ن کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر خرم شہزاد اور اس کی بیوی سے 1لاکھ 20ہزار 2سو 50روپے اور موبائل، شاہدرہ ٹاؤ ن میں عبدالمومن سے 82ہزار 300 روپے اور موبائل، شاہدرہ میں دوسری واردات کے دوران ڈاکو سلطان احمد سے 1لاکھ 30ہزار 9سو روپے اور چوہنگ میں ارشد سے 48ہزار روپے اور موبائل چھین لیا گیا گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر علی سلطان کی کار،کاہنہ میں عمران خان سے 28ہزار 1سو روپے اور موٹر سائیکل،ساندہ سے شکیل احمد سے 36ہزار نقدی و موٹر سائیکل،گارڈن ٹاؤن سے خرم قیوم کی کار،قلعہ گجر سنگھ سے عامر شہزاد علی،پرانی انارکلی سے حبیب احمد،شالیمار سے سید رضا،مغلپورہ سے محمد شہزاد،لیاقت آباد سے محمد امجد،محمد عثمان اور عارف، نشتر کالونی سے غلام محیی الدین اور عرفان،فیکٹری ایریا سے محمد اکبر،عبدالغفار اور نعمان،گلبرگ سے غلام محمد، شادمان سے محمد صدیق،مصطفی آباد سے عظمت،آصف جاوید قریشی، باغبانپورہ سے محمد نعیم، غازی آباد سے شوکت علی، باٹا پور سے محمد عامر، شمالی چھاؤنی سے نعیم اور وقار احمد،جنوبی چھاؤ نی سے غلام دستگیر،اخلاق حسین اور طیب، ہئیر سے محمد منشاء، وحدت کالونی سے عاصم مشتاق، گلشن راوی سے محمد ایاز اور شہزاد، نواں کوٹ سے حبیب احمد، شیراکوٹ سے صابر، سمن آباد سے فیصل اور ریحان، ساندہ سے ذوہیب ملک، رائیونڈ سٹی سے شعیب اور نبیل، نواب ٹاؤن سے خرم شہزاد اور سمیع الدین، سندر سے رمضان، چوہنگ سے عبد الوہاب،غلام نبی،عرفان اور وسیم،ہنجروال سے اسد علی،ظہیر اور بلال، مصطفی آباد سے کاشف، سبزہ زار سے شہروز گرین ٹاؤن سے منیر،عارف،اکبر اور ندیم رسول، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے طاہر اور ظہیر احمد، جوہر ٹاؤن سے اسد طیب اور مظہر عباس،شفیق آباد سے عدنان،گوالمنڈی سے زاہد، شاہدرہ سے عرفان، عظیم اور عبد الحمید،اسلام پورہ سے فیصل رسول، شادباغ سے ارسلان، لوئر مال سے رمضان، بھاٹی گیٹ سے مرزا عثمان بیگ، داتا دربار سے صدیق، شاہدرہ ٹاؤن سے وسیم احمد، شادباغ سے سید عباس، اسلام پورہ محمد وقاص اور لاری اڈا سے سجاد احمد کی موٹر سائیکلیں، گجر پورہ سے عثمان علی، نشتر کالونی سے آصف یونس، شمالی چھاؤ نی سے نوید احمد، شاہدرہ سے طاہر، گرین ٹاؤن سے مظہر کلیم اور نواب ٹاؤن سے ندیم عباس کے رکشے چوری ہو گئے۔